تمام زبانوں کا احترام کیا جائے: ایم اے علی

 

کولکتہ: بین الاقوامی کراٹے کوچ اور چیمپئن ایم اے علی نے ایک بار پھر لوگوں سے تمام زبانوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ آج ایم اے علی کو تورشا ترنگو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پیر کے روز، ایم اے علی کو تورشا ترنگو میگزین کی جانب سے تریپورہ ہتشادھینی سبھا آڈیٹوریم، کالج اسٹریٹ، کولکتہ میں تورش ترنگو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں میگزین کی ایڈیٹر رتنا سرکار نے دیا۔ گولڈ میڈل، ٹرافی اور ایک سرٹیفکیٹ ایوارڈ کی شکل میں دیا گیا۔

اس موقع پر مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں جھارکھنڈ اور آسام کے ادیب بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے ایم اے علی کو نہ صرف اپنے اپنے علاقوں میں آنے کی دعوت دی بلکہ انہیں اپنی تحریری کتابیں بھی بطور تحفہ پیش کیں۔ مصنف شاد تمل حسین نے اپنی کتاب ساگورر ماجھے نوکا امر، چھایا گپتا نے اپنی کتاب شیامولی ماں اور کاجول نے اپنی کتاب سدیپتا اتھووا ودیپتا انہیں تحفے میں دی۔

اس موقع پر ایم اے علی نے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ جو میری خواہش ہے وہی خواہش آپ کی بھی ہو اور وہی خواہش وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی ہو۔ میری خواہش ہے کہ ہر زبان کا یکساں احترام کیا جائے۔ لیکن مغربی بنگال کے کچھ ادارے یہاں بنگالی زبان کی توہین کر رہے ہیں۔ بڑے انگلش میڈیم سکولوں کے سائن بورڈ صرف انگریزی زبان میں نظر آتے ہیں جو کہ غلط ہے۔ ریاست کے تمام اسکولوں کے سائن بورڈ بھی بنگالی زبان میں ہونے چاہئیں۔ وہاں موجود لوگوں نے ایم اے علی کی اس تجویز کی تہہ دل سے حمایت کی۔

Leave a Reply

Shares