ملک بھر میں منایا جا رہا ہے خواجہ غریب نواز کا عرس

کولکتہ: خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس شروع ہوگیا۔ اجمیر شریف میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند جمع ہیں۔ مشہور جنتی دروازہ کھل گیا۔ اجمیر میں آج شام چھوٹا کل کی رسم ادا کی جا رہی ہے۔

اجمیر شریف کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 6 رجب کا چھوٹا کل منایا جا رہا ہے۔ کولکتہ کے وارڈ 54 میں بھی خواجہ کے عقیدت مندوں نے محفل سجائی ہے۔ یہاں چشتیہ خانقاہ میں قوال معین حسن نے اپنا کلام پیش کیا۔ان کی قوالی سن کر لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔

Leave a Reply

Shares