ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٣٦ لاکھ مزید امدادی رقم عطیہ کیا!

اے ایم پی کے انڈیا زکات پلیٹ فارم کے ذریعے کل 1 کروڑ روپے فنڈز کے ساتھ ساتھ سامان بھی ترکی اور شام کے لیے عطیہ کیے گئے۔

ترکی اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلوں نے پوری انسانی برادری کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ انتہائی المناک اور دردناک تھا جس میں ہزاروں جوانوں کے ساتھ ساتھ بوڑھے‘ بچے‘ مرد اور خواتین لمحوں میں زمین میں دب گئے۔ اس ہولناک تباہی کو دیکھ کر پوری ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) ٹیم حرکت میں آگئی۔

AMP نے اپنے Crowdfunding پلیٹ فارم IndiaZakat.com پر اس سال فروری میں آنے والے زلزلے کے فوراً بعد ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلہ متاثرین کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی تھی۔

پیر کو اے ایم پی نے ترکی کے قونصل جنرل مسٹر کیونیت یاوزکان، کو ٣٦,١٠,٣٤٥ روپے کا چیک حوالے کیا ممبئی کے اسلام جمخانہ میں منعقدہ ایک چھوٹی سی تقریب میں: ترکی کی تاریخ کے بدترین زلزلے کے متاثرین کی مسلسل امداد اور بحالی کے لیے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ “ہندوستانی لوگوں کی طرف سے انسانی جذبات سے ہم بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے اس آفت کے لیے بہت ہی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور بہت ضروری فنڈز اور امدادی سامان کے ساتھ ہماری مدد کی ہے۔ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعہ میں ان کے بہترین تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کر سکوں۔

عامر ادریسی، صدر – AMP اور مہم کے پیچھے اہم فورس نے کہا کہ “یہ رقم ترکی کے قونصل جنرل کے حوالے کرنے سے ہمیں بے حد خوشی ہوتی ہے کیونکہ ہم نے ایک بدترین زلزلہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی، ہم نے فنڈز کے ساتھ ساتھ امدادی سامان بھی حوالے کیا تھا جو کہ صرف IndiaZakat.com پر تعاون کے جادو کی وجہ سے ممکن ہوا تھا۔

عبدالرزاق شیخ، ہیڈ آف پراجیکٹس AMP نے کہا کہ “IndiaZakat.com کے ذریعے AMP آفات سے نجات میں سب سے آگے رہا ہے۔ ہم اپنے عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کووڈ وبائی امراض کے ساتھ ساتھ بہت سی قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کرنے میں کامیاب
رہے ہیں۔

ان کے علاوہ کئی نامور شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں ڈاکٹر ایم اے پاٹنکر، سابق ایم ایل اے و اسلام جم خانہ کے صدر یوسف ابراہانی، سعید خان، مولانا محمود دریابادی، ارشد صدیقی، مفتی اشفاق قاضی، ایڈووکیٹ فرحانہ شاہ، پرنس۔ زیبا ملک، مولانا اعجاز کشمیری اور دیگر شامل تھے۔

ملک بھر سےزلزلے کے بعد، IndiaZakat.com پر کاز اٹھانے کے 2 دنوں کے اندر ھی، اے ایم پی ممبران، جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں، نے لبیک کہا تھا اور روپے اکٹھے کیے تھے۔ اپیل کے مطابق 25 لاکھ فنڈز کی یہ رقم 13 فروری 2023 کو حیدرآباد میں ترک قونصل خانے کو ان کے زلزلہ ریلیف اکاؤنٹ میں دی گئی۔

اسی طرح 28 فروری 23′ کو دہلی میں شامی سفارت خانے میں شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی 15 لاکھ روپے کی مالیت (رعایتی قیمت، کیونکہ اصل قیمت اس سے کہیں زیادہ تھی) بہت زیادہ ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

مذکورہ فنڈز کے علاوہ، اے ایم پی نے اپنے گجرات چیپٹر کے ذریعے زلزلہ متاثرین کے لیے دہلی میں ترکی اور شام کے سفارت خانوں کو 6000 کمبل بھی حوالے کیے تھے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، ہمارے چیپٹرز اور این جی او پارٹنرز کے ذریعہ بہت سا امدادی سامان حیدرآباد اور دہلی میں ترکی کے سفارت خانوں کے حوالے کیا گیا۔

Leave a Reply

Shares