اب حفاظ کرام بھی بن سکتے ہیں ڈاکٹرس، شاہین اکیڈمی کی جانب ہاڑوہ میں نیٹ م کوچنگ سینٹر کا آغاز، کوچنگ میں حافظ قرآن کو ملے گی خصوصی رعایت

کولکاتا۔ عام طور پر حافظ قرآن کے تعلق سے یہی سوچ رہتی ہے کہ یہ یا ت مسجدوں کے امام یا مؤذن بنیں گے یا پھر زیادہ سے زیادہ کوئی چھوٹا موٹا کام کرنے اپنا گزر بسر کریں گے لیکن شاید ہی کسی نے ایسا سوچا ہوگا کہ مدرسہ سے فارغ حافظ قرآن بھی مین اسٹریم تعلیم حاصل کر ڈاکٹرس بن سکتے ہیں اور اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے کرناٹک کی معروف تعلیمی درسگاہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن نے۔ دراصل شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کی جانب سے شمالی چوبیس پرگنہ کے ہاڑوہ علاقے میں ہاشمیہ شاہین نیٹ کوچنگ سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے، اس ضمن میں آج شام کولکاتا پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ملک کے معروف ماہر تعلیم اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ آج مسلمانوں کو اپنے بیجا خرچ میں کمی کرنے کی ضرورت ہے اور ان پیسوں کو صرف اور صرف تعلیم پر استعمال کیا جانا چاہیے ، انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے کرناٹک کے بیدر ضلع میں شاہین اکیڈمی کے بینر تلے ہزارں بچے نیٹ اگزام پاس کرکے ایم بی بی ایس ڈاکٹرس بن کر انسانی خدمات کو انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ ان ڈاکٹرس میں کئی حافظ قرآن بھی شامل ہیں اور اس وقت شاہین گروپ کے لگ بھگ سبھی سینٹرس میں عام اسٹوڈینٹس کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے اسٹوڈینٹس بالخصوص حفاظ کرام بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حفاظ کرام کیلئے ان کی جانب سے پچاس فیصد اسکالرشپ دی جائے گی اور باقی پچاس فیصد فیس کی رقم اسپانسرز ادا کردیں گے تو اس طرح ایک حافظ بغیر کسی فیس کے ہی ہمارے رہائشی کوچنگ سینٹر سے مستفید ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر حضرت مولانا روشن ضمیر، ڈائریکٹر ہاشمیہ اکیڈمی ، ہاڑوہ ، نورتھ چوبیس پرگنہ نے بھی اپنے بیش بہا خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہمارے فخر کی بات ہے کہ شاہین گروپ جیسا ایک نامی گرامی تعلیمی ادارے نے ہمارے ارادہ کے ساتھ اشتراک کرکے یہاں رہائشی نیٹ کوچنگ سینٹر کا قیام کیا ہے ، امید یے کہ یہاں سے بچے کامیاب ہوکر ڈاکٹرس بن کر قوم و ملت کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ زاہد محمود، ایڈوکیٹ نوروز، فیصل علی، حافظ شہنواز ، اشفاق احمد و دیگر افراد موجود تھے۔ واضح ہو کہ کلکتہ یا قرب و جواب کے کسی بھی اسٹوڈینٹ کو اگر ہاڑوہ کے نیٹ کوچنگ سینٹر میں داخلہ لینا ہے تو وہ شاہین گروپ کے ویب سائٹ www.shaheengroup.org

پر جاکر رجسٹر کرسکتے ہیں یا پھر ٹول فری نمبر پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Shares