ابھرتے ہوئے پاور لیفٹر جئے شنکر اوجھا بنائے گئے ویلمین انفراپروجیکٹس کے برانڈ ایمبیسڈر

کولکاتا: راجستھان کے بیکانیر سے تعلق رکھنے والے ملک کے ابھرتے ہوئے پاور لیفٹر جئے شنکر اوجھا کو آج کولکاتا میں فیناشنل سروس فراہم کرنے والی کمپنی انفراپروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے ایم ڈی للت شرما نے آج ایک تقریب کے دوران اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آج دیش کو وجئے شنکر جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ضرورت ہے اور جب ہماری کمپنی کو یہ معلوم ہوا کہ وجئے شنکر نے غربت کو مات دیکر دیش ودیش میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے تو ہم سے رہا نہ گیا اور اس طرح کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہم سب کی زمہ داری ہے ۔ وہیں پاور لیفٹر وجئے شکر اوجھا نے کہا کہ آج نوجوانوں کو کھیل کود کے میدان میں آنا چاہئے۔ انہوں نے خود کو اتنی عزت دیے جانے پر کہا کہ میں للت شرما کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ جتایا اور اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بناکر مجھے آگے اور بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم دیا ہے ۔

Leave a Reply

Shares