ٹالکس : امت کے معاشی استحکام کے لیے، زکوٰۃ پر گفتگو ! پانچ روزہ عالمی آن لائن کاںفرنس کا انعقاد 

 

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، یہ وہ مبارک مہیںنہ ہے جس میں عموماً مسلمان اپنی دولت کا ڈھائی فیصد رضاکارانہ طور پر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ اس ضمن میں indiazakat.com پانچ دنوں تک روازنہ دو گھنٹے پر مشتمل ایک گفتگو سیریز کا اغاز کررہا ہے جس میں زکوۃ پر گفتگو کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں اسلامک اسکالرس، عالمی مفکرین، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور مختلف ادارے شریک ہوں گے، جو شرکاء کو زکوۃ کو بہتر سمجھنے، زکوۃ کے نظم میں اصلاح کے ذریعے کمیونٹی کے استحکام پر اپنی بات رکھیں گے۔

 

کانفرنس کا انعقاد منگل 22 مارچ سے سنیچر 26 مارچ 2022 شام 8 تا 10 بجے ( ہندوستانی وقت) ہوگا۔ اس تعلق سے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ زکوۃ کو سمجھنے، جمع کرنے اور قرآن و سنت کے مطابق تقسیم نظم کرنے کا از سر نو تصور پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس تیز رفتار بدلتی تکنیکی دنیا میں انتظامیہ کی تکنیکیں بدل رہی ہیں۔ ہمارا مقصد ہے بدلتے وقت کے ساتھ تیکنالوجی کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ملک اور ملت کی فلاح اور استحکام کے لیے زکوٰۃ کے نظم میں انقلابی تبدیلی لائی جائے۔

کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کے حوالے سے indiazakat.com بھارت کا پہلا ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے 23 مہینے کے مختصر عرصے میں بڑی انقلابی کامیابی حاصل کی ہے۔

کانفرنس بالخصوص پیشہ ور افراد، آجر، یونیورسٹی کے طلبہ اور کمیونٹی کے 22 سے 70 برس کے افراد کو بڑے پیمانے پر مخاطب کرتی ہے۔ مقررین کے طور پر ہم ہندوستانی اور بین الاقوامی مقررین جو زکوٰۃ کے معاملات پر ماہر، مفکر اور ادروں سے وابستہ ہیں، کو مدعو کررہے ہیں۔  سے کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Shares