کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد بھی حمیرا کی زندگی کافی مشکلات سے گزر رہی ہے

کولکتہ: کولکتہ کی حمیرا بھی بھارتی ٹیم میں شامل تھیں جس نے کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر بھارت کا نام روشن کیا۔ حمیرا شمی کولکتہ کے انجمن گرلز ہائی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ آج سکول کا سالانہ اسپورٹس ڈے پروگرام تھا۔ جہاں حمیرا نے کراٹے شو پیش کیا۔ حمیرا کا حیران کن کارنامہ دیکھ کر گراؤنڈ میں موجود تمام لوگ دنگ رہ گئے۔ اس ‘

موقع پر انجمن گرلز ہائی سکول کی جانب سے حمیرا کو اعزاز سے نوازا گیا۔ کولکتہ کارپوریشن کے مقامی کونسلر اور ایم ایم آئی سی امیر الدین بوبی نے حمیرا کو اپنے ہاتھوں سے نوازا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال ستمبر میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ “ورلڈ میٹ 2022” کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں انٹرنیشنل کراٹے کوچ اور چیمپئن ایم اے علی کی زیر نگرانی اور عائشہ نور کی قیادت میں بھارتی کراٹے ٹیم نے حصہ لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بالخصوص لڑکیوں نے ہندوستان کے لیے سونے اور چاندی کے کئی تمغے جیتے ہیں۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں میں کولکتہ کی حمیرا بھی شامل تھیں۔
حمیرا شمی ایک انتہائی غریب گھرانے کی لڑکی ہے۔ مالی بحران کے درمیان کسی طرح وہ اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے ایم اے علی سے کراٹے کی تربیت لے رہی ہیں۔ کراٹے کی بہترین کھلاڑی ہونے کے باوجود حمیرا کا عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بنکاک جانا ناممکن تھا۔ لیکن اس کی لگن اور محنت کو دیکھ کر گھر والوں نے کسی طرح بنکاک جانے کے اخراجات کا بندوبست کیا ،جس کے بعد ہی حمیرا عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئیں اور جہاں اس نے ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔

Leave a Reply

Shares